سب سے چھوٹا کوہ پیما، گنیز ریکارڈ شہروز کے نام


پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، کے ٹو اور ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

شہروز کو براڈ بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں انتیس سال کی عمر میں دنیا کی دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔


یہ اعزاز ملنے کے بعد شہروز کاشف نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شامل کیا گیا ہے، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو و سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کو تسلیم کرنے کے ساتھ سراہا گیا ہے، جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں