ایلون مسک کے ماتحت ٹوئٹر ملازمین سخت پریشان


ایلون مسک کے ماتحت ٹوئٹر ملازمین سخت پریشان، موجودہ ملازمین کے لیے بلاناغہ ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹوں سے بڑھا کر 12 گھنٹے کردیئے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی سخت ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے ٹوئٹر کے کچھ انجینئرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پورے ہفتے بِلا ناغہ کام پر آئیں اور 8 گھنٹوں کی بجائے 12 گھنٹے ادارے کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر ڈاون، صارفین کو رسائی میں مشکلات کا سامنا

ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں نوٹس دیا گیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن وقت پر پوری نہ ہوئی تو انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔ مخصوص ٹاسک مکمل کرنے کے لیے 7 نومبر تک کا وقت دیا گیا ہے، ان ٹاسک میں بلو ٹک سبسکرپشن فیس کا لاگو ہونا بھی شامل ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے کئی ملازمین کو نوکری سے برطرف کرکے ٹیسلا کے ملازمین کو بھی بھرتی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں