راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کیخلاف بینرز لگ گئے


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف بینرز لگ گئے۔

راولپنڈی میں سول سوسائٹی نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل جگہ جگہ بینرز لگا دیئے۔ بینرز پر مختلف تحریریں لکھی ہوئی ہیں۔ جن میں “خدارا ملک کو چلنے دو”، “معیشت میں استحکام، بہترین روزگار کی ضمانت” سمیت مختلف تحریریں آویزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

ایک اور بینرز پر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے لکھا ہے کہ “میرا اسکول کیوں بند کیا، مجھے پڑھنا ہے”، “ہمارا تقاضا روزگار کی روانی، ہمیں اپنے بچوں کا رزق کمانے دو” اور اس جیسی دیگر تحریری لکھے پول بینرز آویزاں ہیں۔

یہ تمام بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے مری روڈ پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 28 اکتوبر کو لاہور سے شروع ہونے کے بعد جی ٹی روڈ کے ذریعے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور پی ٹی آئی کی جانب سے 10 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں