ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی


سڈنی: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈی کوک صفر رنز پر ہی شاہین آفریدی کے گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے اوور کے اختتام پر ایک رن بنایا اور ایک کھلاڑی آؤٹ ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کی 16 کے مجموعی رنز پر دوسری وکٹ گر گئی اور ریلی روسو تھرڈ مین پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے لی اور روسو کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ جنوبی افریقہ کے 3 اوورز کے اختتام پر 16 رنز اور 2 کھلاڑی آؤٹ تھے۔

شاہین آفریدی نے بین الاقوامی ٹی 20 میچز میں اپنی 50 وکٹیں مکمل کر لیں۔

جنوبی افریقہ تیسری وکٹ 65 کے مجموعی رنز پر گر گئی اور اوپنر آنے والے کھلاڑی ٹیمبا باووما شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 19 گیندوں پر ایک چھکے اور 45 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔

66 رنز پر جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ گر گئی اور مارکرم بولڈ 14 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان نے ایک ہی اوور میں پروٹینز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ روک دیا گیا۔ بعد ازاں بارش تھمنے کے بعد جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 73 رنز کا ہدف ملا تاہم وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز تک محدود رہی۔

اس سے پہلے پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اوپنر جوڑی محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے میدان میں آکر میچ کا آغاز کیا تاہم اس بار بھی جوڑی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔ محمد رضوان جلد ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے صرف 4 رنز بنائے اور پارنیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

محمد رضوان کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑی محمد حارث کچھ دیر پچ پر موجود رہے تاہم اس دوران کپتان بابر اعظم 15 گیندوں پر6 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے اور پاکستان کے 38 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

محمد حارث نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا اور 11 گیندوں پر 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ محمد حارث ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور یوں 40 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

شان مسعود بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 6 گیندوں پر صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ 43 کے مجموعی رنز پر پاکستان کو چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد نواز نے بھی دیگر کھلاڑیوں کی نسبت بہتر کھیل پیش کیا اور 22 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ محمد نواز نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 95 کے مجموعی رنز پر گری۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور دونوں نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ شاداب خان 21 بالز پر 52 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

نئے آنے والے کھلاڑی محمد وسیم پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور 177 کے مجموعی رنز پر کاستان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے 3 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

افتخار احمد نے بہترین کھیل پیش کیا اور وہ 35 بالز پر 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف 2 گیندوں پر 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میچ میں اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑا ہدف دینے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں