فائرنگ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں تشدد قوموں کو لے ڈوبتا ہے، خواجہ آصف

فائرنگ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سیاست میں تشدد قوموں کو لے ڈوبتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آج کے واقعے کی پوری قوم مذمت کر رہی ہے، ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔

عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، اسپتال منتقل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ڈائیلاگ کا نام ہے، ایسا رشتہ ہے جس سے مسائل حل کو حل کیا جاتا ہے لیکن سیاست میں تشدد کا رجحان قوموں کو لے ڈوبتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست کا سب سے بڑا پلیٹ فارم یہ ایوان ہے، سیاستدانوں کو گفتگو کرتے ہوئے احساس کرنا چاہیے، نہیں جانتا فائرنگ کرنے والا کون ہے؟

وزیر دفاع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد بہت سے ایسے واقعات ہوئے۔

وزیراعظم کی عمران خان پر فائرنگ کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا رجحان بڑھتا گیا لیکن سیاستدانوں نے ایک دوسرے کی عزت کو ترک نہیں کیا، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت نے بھی سیاست میں تشدد کو ہوا دی، آہستہ آہستہ ہماری سیاست میں بھائی چارے کی فضا ختم ہوتی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں