قاتلانہ حملہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کروایا، عہدوں سے نہ ہٹایا تو ملک گیر احتجاج ہو گا، اسد عمر

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے کروایا ہے، عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹایا جائے وگرنہ ملک گیر احتجاج ہو گا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ملک بھر میں احتجاج، سڑکیں بلاک

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان انتظار میں ہیں کہ عمران خان جب کال دیں گے تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری ابھی ڈاکٹر فیصل سلطان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، میں نے ان سے پوچھاعمران خان کو جو زخم آئے ہیں وہ کس نوعیت کے ہیں؟ تو مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ کی نچلی ہڈی میں چھرے لگے ہیں، ران میں بھی ایک گولی لگی ہے، ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر لیا ہے، سی ٹی اسکین بھی ہو گیا ہے اور طبیعت بہتر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک کے لیے جان بھی قربان کرسکتا ہوں، سیکیورٹی تھریٹس تھے، عمران خان کو آگا ہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے، وہی حفاظت کرے گا۔

عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا کرتی ہوں، پنجاب پولیس جائے وقوعہ کو کورڈن آف کرے، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسدعمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا دل سے ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عمران خان پر سایہ ہے، اللہ تعالی نے عمران خان سے اس ملک کے لئے بڑے بڑے کام لینے ہیں۔


متعلقہ خبریں