ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت 3 مقامات پر رکھے ہیں، مراد سعید کا دعویٰ

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حوصلہ دیکھا کہ گولیاں لگنے کے باوجود عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

عمران خان پر فائرنگ ، 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت تین مختلف مقامات پر رکھے ہیں، اگر مجھے راستے سے ہٹایا گیا تو بھی یہ ثبوت کسی اور طرح سے سامنے آئیں گے، ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے پرکمیشن بنے گا تو ثبوت سامنے رکھوں گا۔

سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب مالا کنڈ میں ایک کھیل کھیلا جارہا تھا، اس وقت جب میں حقائق سامنے لایا تو مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

ارشد شریف کی والدہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ مالا کنڈ میں ہم نے سازش کو عوامی طاقت سے ناکا بنا دیا۔


متعلقہ خبریں