مرضی کی ایف آئی آر کے چکر میں مقدمہ درج نہیں ہوا، عمران خان پر آئین شکنی کا مقدمہ بنے گا، خواجہ آصف

خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوانے کے چکر میں اب مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پر عمران خان اور پرویزالٰہی میں اختلافات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے بیانات کی تین ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، ملزم کے بیانات میں تسلسل ہے، ملزم نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس کا نشانہ کیوں چوک گیا؟

انہوں نے کہا موقع سے ایس ایم جی کے خول بھی ملے ہیں جس کا مطلب ہے وہاں اور بھی لوگوں نے فائرنگ کی، اس معاملے پر بیان بازی سے کام نہیں لینا چاہیے، لانگ مارچ میں جو واقعہ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،
ایسے واقعات سے سیاسی فائدہ اٹھانا اور حقیقت کو دھندلا دینا بھی قابل مذمت ہے۔

وزیر دفاع نے استفسار کیا کہ جو لوگ اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں کیا ان میں سے کسی کا میڈیکل ہوا؟ کیا کسی نے جائے واردات کو سیل کر کے اس کا جائزہ لیا؟ دو گھنٹے پہلے تک ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی تھی، اندازہ لگا لیں کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں؟

سینئر سیاستدان خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ واقعہ نئے بنائے ہوئے ضلع میں ہوا، جس صوبے میں واقعہ پیش آیا وہاں حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی تھی، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے دست بردار نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویزالہٰی کے متعلق جو زبان استعمال کرتا تھا وہ آج بھی سب کے کانوں میں گونجتی ہے، پتہ نہیں عمران خان کو پرویز الہٰی میں کیا جادو نظر آیا؟ انہوں ںے کہا کہ لانگ مارچ دراصل شارٹ مارچ ہو چکا تھا، مارچ میں جو تھوڑا بہت رش تھا وہ بھی یہاں پہنچتے پہنچتے ختم ہو گیا، یہ رات سو کر صبح آتے تھے اور شام کو واپس چلے جاتے تھے، یہ کہتا تھا میں 20 لاکھ  لوگ لے کر آؤں گا، جہاں واقعہ ہوا ادھر 2500 لوگ بھی نہیں تھے۔

عمران خان دشمن نہیں،مرضی کی ایف آئی آر درج کرانیکی کوشش ہو رہی ہے، ملزم کی تفصیلات حیران کن ہونگی، وزیر داخلہ

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو سب سے بڑا مسئلہ اس مہینے میں ہونے والی تعیناتی سے ہے، وہ چاہتا ہے پانچ سال یہ بھی پورے کروں اور آئندہ پانچ سال بھی نکالوں، آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار شہباز شریف کے پاس ہے،
نواز شریف نے سب سے زیادہ آرمی چیفس کی تعیناتیاں کی ہیں، اس بار نواز شریف کا بھائی آرمی چیف کی تعیناتی کرے گا، نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں تین ہفتے رہ گئے ہیں،یہ عمران خان کی حسرت ہی رہ جائے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر اداروں کو گالیاں دیتا ہے، عمران خان نے پارلیمنٹ کو توڑ دیا جو غیر آئینی حرکت تھی، عمران خان پر آئین شکنی کا مقدمہ بھی بنے گا، پرویزالہیٰ سے کسی شادی پرملاقات ہوگئی تواس نے کہہ دیا کہ ہمارے رابطے قائم ہو گئے ہیں، کسی بھی شہر میں دو سو لوگ بھی باہرنہیں نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے گیٹ کو آگ لگائی ہے جسے اس نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا، خیبر پختو نخوا میں عمران خان کی حکومت کو 9 سال اور پنجاب میں 5 سال ہو گئے ہیں، کہیں ایک اینٹ بھی لگی ہو تو یہ دکھا دے، خود کرپشن میں نااہل ہو گیا۔

مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، 4 گولیاں لگیں،عمران خان

خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا جو خواہشات لوگوں کیلئے رکھتا تھا وہی اس کے ساتھ ہو گیا، عمران خان سرٹیفا ئیڈ چور بن گیا، بچہ بچہ جانتا ہے اس نے کیا وارداتیں کیں؟ گھڑی بیچنے گیا تو خریدنے والے نے مالک کو فون کر دیا۔


متعلقہ خبریں