پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ فارن فنڈڈ فتنہ خانہ جنگی چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ فارن فنڈڈ فتنہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتا ہے، پاکستان کا نام فیٹف سے نکلنے کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔

حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پر عمران خان اور پرویزالٰہی میں اختلافات

انہوں نے جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے، سرکاری املاک پر حملہ کرنے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے، فارن فنڈڈ فتنہ کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔

مارنے کی کوشش کی گئی، 4 گولیاں لگیں،ٹھیک ہوتے ہی پھر نکلوں گا، عمران خان

ن لیگ کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتشار، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ کسی بھی سرکاری اسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو بھی پورا نہیں کر رہا ہے۔

مرضی کی ایف آئی آر کے چکر میں مقدمہ درج نہیں ہوا، عمران خان پر آئین شکنی کا مقدمہ بنے گا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ کی پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خلاف جنگ ہے، عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں