آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد اور ناقابل قبول قرار دیدیا

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ادارے اور سینئر افسر کیخلاف الزامات کو بےبنیاداور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست ہے، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

پاک فوج ایک پروفیشنل اور ڈسپلن رکھنے والی تنظیم ہے۔  وردی پوش اہلکاروں کےذریعےغیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجودہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ذاتی مفادات کی خاطر الزامات لگا کر رینک اینڈ فائلز کی عزت اور وقار کو داغدارکیا جا رہا ہے،ادارہ حسد سےاپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرے گا،کسی کو بھی ادارے یا افسروں کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مارنے کی کوشش کی گئی، 4 گولیاں لگیں،ٹھیک ہوتے ہی پھر نکلوں گا، عمران خان

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے عہدیداروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔


متعلقہ خبریں