موٹر وے پولیس نے چلتی بس پر فائرنگ کر دی، 2 مسافر زخمی


راولپنڈی: موٹروے ٹول پلازہ  کے قریب فائرنگ  سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  پشاور سے اسلام آباد آنے والی بس کو موٹروے  پر روکنے کی کوشش کی گئی، بس ڈرائیور کی جانب سے بس نہ روکنے پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب چلتی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دومسافر زخمی ہوگئے۔

زخمی مسافروں میں عبدالرحمان اور طورا خان شامل ہیں جنہیں پمزاسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بس ڈرائیورموقع  سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان موٹر وے  پولیس کا کہنا  ہے کہ موٹروے پولیس اہلکاروں نے اپنے دفاع میں بس پر فائرنگ کی تھی۔


متعلقہ خبریں