پرویزالہٰی نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی


وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے صوبائی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی تشکیل دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں روڈ سیفٹی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ریسکیو کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں روزانہ 10 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوتے ہیں، ہر 2 منٹ بعد پنجاب میں کہیں نہ کہیں ٹریفک حادثہ رونما ہوتا ہے۔

وزیراعلی کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس برائے روڈ سیفٹی کے سربراہ صوبائی وزیر راجہ بشارت ہوں گے، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ٹریفک حکام ارکان ہوں گے۔ اجلاس میں آلودگی میں کمی کیلئے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کو فروغ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹرسائیکل رکشہ کی جگہ الیکٹرک منی کارٹ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر اچھے کام کو شہباز شریف نے خراب کیا ہے، پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، موٹرسائیکل رکشہ کو بھی مرحلہ وار گالف کارٹ گاڑی میں تبدیل کر دیا جائے گا، انسپکشن کے بعد گاڑیوں پر ریڈ ایبل ٹوکن اسٹکرچسپاں کیا جائے گا جبکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں