کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، آصف علی زرداری


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کی گئی۔ سابق صدر نے کہا کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے اور اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جبکہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو بےبنیاد اور ناقابل قبول قرار دیدیا

آصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے لیکن دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے اور ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں