ایف بی آر کا تاجروں کیلئے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ایک صفحے کے ٹیکس ریٹرن فارم سے فکس ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ایف بی آر سے نئے ٹیکسز سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں منی بجٹ آنے کی کوئی بات نہیں اور اکتوبر تک ایف بی آر نے اپنا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔ آئندہ ماہ میں ٹیکس محصولات میں کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے، آصف علی زرداری

عاصم احمد نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کو انتظامی صلاحیتوں سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں