کھارادر سے گرفتار گینگ وار ملزم کے اہم انکشافات


کراچی:  کھارادر میں پولیس کی جانب سے حساس ادارے کی مدد سے گرفتار گینگ وار دہشت گرد نے اہم انکشافات کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے نہ صرف بھتہ خوری اور دستی بم حملوں کا اعتراف کیا بلکہ کچھی برادری اور وصی اللہ لاکھو گروپ میں تصادم کے دوران  قتل کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شجاع  الدین نے دوران تفتیش بتایا کہ کس طرح مخالف گروہ کے متعدد افراد کو تشدد کرکے قتل کیا اورکچھی برادری اور وصی اللہ لاکھو گروپ میں تصادم کے دوران قتل کی وارداتیں بھی کیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سلیم کچھی، سلمان کچھی، عرفان کچھی، اکرم سنیرا اوراختیار کچھی سمیت سات افراد کواغوا کرکے اپنے ٹارچرسیل میں قتل کیا جبکہ وہ گینگ وار کارندوں کو اسلحہ اوردستی بم بھی فراہم کرتا تھا۔

ملزم نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے تاجروں کو بھتے کی ادائیگی سے روکا گیا توملزم نے چھانگلہ اسٹریٹ پردستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں