آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

سابق وزیر داخلہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طبیعت سنبھل رہی ہے اور ڈاکٹرز عمران خان کی ریکوری سے مطمئن ہیں۔ عمران خان جلد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور ایف آئی آر درج کرانا ہر شہری کا حق ہے لیکن 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایف آئی اے کی طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جن پر الزام لگا ہے ان کے ماتحت کیسے شفاف انکوائری ہو گی؟ اور مدعی ملک کا مقبول ترین لیڈر ہے جو سابق وزیراعظم بھی ہے۔ لگ یہ رہا ہے کہ کچھ لوگ بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیقات کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے جبکہ حقیقت اور الزامات میں فرق صرف تحقیقات سے ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ملزم کی ویڈیو کون جاری کر رہا ہے ؟ کیا یہ پنجاب حکومت نے جاری کی ؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ پر حملہ کیا گیا اور ہم آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ کل پنجاب کابینہ میں بھی یہ بات ڈسکس ہوئی ہے اور فائرنگ کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔


متعلقہ خبریں