ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

فوٹو: فائل


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں وڈیو فیک ہے،ان سے منسوب فحش ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا۔

یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی جس سے ثابت ہوا ہے کہ وڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے،چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں جعلی وڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں