وفاقی حکومت کی پیمرا کو عمران خان پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

بجلی و گیس مزید مہنگی ہوں گی، زیادہ دیر دیوار سے لگایا تو احتجاج کی کال دینا پڑیگی، عمران خان

وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت ہدایت جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ پیمرا نے آج عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی پیمرا کے آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

پیمرا نے عمران خان کی تقاریربراڈ کاسٹ اور ری براڈ کاسٹ کرنے پر بھی پابندی لگائی ہے۔

عمران خان نے ایف آئی اے کی طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر نشر نہیں کرے گا،عمران خان کی تقریرمیں اداروں کیخلاف اورلوگوں کواداروں کیخلاف اکسانےکی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ثابت ہوا سیاست کے لبادے میں گروہ اقتدار پر قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو بیانیہ پیش کرنے کی کوشش کی اسے قوم رد کر چکی، آج پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، سازش و شرانگیزی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم بنا بیٹھا ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں