دوست ممالک کا پاکستان کو اربوں ڈالرز دینے کی یقین دہانی

ڈالر کی قیمت میں اضافہ | ہم نیوز

چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا مالی پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کے بعد چین نے 4 ارب ڈالر کے خودمختارقرضوں میں تجدید، تجارتی بینکوں کے قرضوں میں مزید 3.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ اور کرنسی کے تبادلے کی سہولت میں 1.45 ارب ڈالر تک اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر مل گئے، اسحاق ڈار

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی جانب سے اضافی 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ اورتیل کی مؤخر ادائی کو دگنا کرکے 1.2 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔


متعلقہ خبریں