عمران خان پر فائرنگ ایک نہیں کئی جگہ سے ہوئی، اسد عمر کا دعویٰ

آئی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ ایک نہیں کئی جگہ سے ہوئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف کارکنان نے لبرٹی چوک میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اسدعمربھی لبرٹی چوک کنٹینر پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مارنے کی ایک منظم سازش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی گئی، فائرنگ ایک جگہ سے نہیں کئی جگہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کو کتنی دیر روکیں گے؟ایف آئی آر تو درج ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں