ٹی 20 ورلڈ کپ:نیدر لینڈز کی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست


ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ زنے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات برقرار ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ نے اہم میچ میں جنوبی افریقاکو 13 رنزسے شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

نیدر لینڈ نے  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر158رنز بنائے۔جنوبی افریقا 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر145رنز ہی بنا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا کیخلاف نیدر لینڈ  کی جانب سے ایکرمین41رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے رائلی روسو نے 25 اور ہینڈرک کلیسن 21 رنز بنا ئے۔

پروٹیز روایت برقرار رکھتے ہوئے میگاایونٹ میں پھر چوکرز ثابت ہوئے۔نیدر لینڈ کی جیت سے بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔  جبکہ ساوتھ افریقہ ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں