وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو دھمکیاں دینے کا نوٹس


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے عمران خان کو سنگین دھمکیاں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وائس چئیرمین حافظ آباد کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کیخلاف بیانات: وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

چودھری پرویز الہیٰ نے حکم دیا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔


متعلقہ خبریں