عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینےپر ن لیگی رہنما گرفتار


سابق وزیرا عظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں والے  مسلم لیگ ن کے ضلعی وائس چیئر مین کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے حافظ آباد کے  وائس چیئرمین رائے قمر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق  رائے قمر نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران عمران خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ رائے قمر کو حافظ آباد پولیس نے مفروری کی کوشش کرتے ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو دھمکیاں دینے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کی وائرل ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے  کہا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 


متعلقہ خبریں