گھوٹکی: ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید


گھوٹکی: سندھ کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی ایس پی اوباڑو، ایس ایچ او کھینجو اور ایس ایچ او میرپور ماتھیلو شہید ہو گئے جبکہ دیگر 5 پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے 8 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور چند روز قبل اوباڑو سے 3 افراد کو ڈاکوؤں نے اغوا بھی کر لیا تھا۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینےپر ن لیگی رہنما گرفتار

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے میں آپریشن کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا جس پر 150 سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کچے میں روانہ کی ہے اور کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں