عمران خان اسپتال سے ڈسچارج، زمان پارک روانہ


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد وہ زمان پارک روانہ ہو گئے ہیں۔

عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے عوام الناس نے نہ صرف اپنے گھروں میں بلکہ اجتماعات میں بھی عمران خان کی صحتیابی اور درازی عمر کے لئے دعائیں کیں۔

عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینےپر ن لیگی رہنما گرفتار

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت اپنا نیا لائحہ عمل دے گی ۔

شوکت خانم اسپتال نے عمران خان کو گولی لگنے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سرجری کے دوران گولی کے 4 ٹکرے نکالے گئے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکالے گئے لیکن بائیں ٹانگ سے ٹکڑا نہیں نکالا گیا، عمران خان اسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے، آپریشن ٹکڑے نکالنے کے لیے کیا گیا۔

عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟وضاحت آگئی

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان  تحریک انصاف  عمران خان لانگ مارچ کے دوران ہونے والے حملے  میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال میں  زیر علاج تھے۔


متعلقہ خبریں