عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 8 نومبر سے دوبارہ شروع ہونے والے لانگ مارچ سے چیئرمین عمران خان روزآنہ آن لائن خطاب کیا کریں گے۔

عمران خان نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بھی ایکٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا، فضل الرحمان

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات اپنی زیر صدارت منعقدہ پی ٹی آئی کی گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دوبارہ شروع کیے جانے والے لانگ مارچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ڈاکٹر یاسمین راشد نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے 8 نومبرکو وزیرآباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کااعلان کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی روزآنہ لانگ مارچ کے شرکا سے آن لائن خطاب کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ جب راولپنڈی پہنچے گا تو اس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

سارے پریشان ہیں خان صاحب! چاہتے کیا ہیں؟مذاکرات شرطوں پر نہیں ہوسکتے، کائرہ

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ میں شریک عوامی سمندر کو نہیں روک پائے گی، عمران خان نے صرف صاف و شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں