عامرڈوگر کی مبینہ لیک آڈیو، ایم این ایز کو احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور سڑکیں بلاک کرنیکی ہدایات

عامر ڈوگر

معروف پی ٹی آئی رہنما کو عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

عمران خان نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بھی ایکٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا، فضل الرحمان

مبینہ آڈیو لیک کے مطابق عامر ڈوگر نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین اورسیکریٹری جنرل نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گروپ اراکین احتجاج کریں، دھرنے دیں اور سڑکیں بلاک کریں۔

عامر ڈوگر نے جاری کردہ پیغام میں واضح کیا ہے کہ پارٹی ایم این ایز اپنے ریجن کے صدور سے ہدایت لیں گے کہ آپ کو احتجاج کیلئے کون سی جگہ الاٹ کی گئی ہے؟ اسی مقام پر احتجاج کرنا، دھرنا دینا اور روڈ بلاک کرنا ہے۔

سارے پریشان ہیں خان صاحب! چاہتے کیا ہیں؟مذاکرات شرطوں پر نہیں ہوسکتے، کائرہ

مبینہ آڈیو لیک میں عامر ڈوگر نے گروپ میں شامل تمام اراکین سے کہا ہے کہ ایم این اے جس مقام پرموجود ہوگا اس جگہ کی ویڈیو مجھے بھیجے گا۔

عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

عامر ڈوگر کے مطابق وہ ایم این ایز کی بھجوائی گئی ویڈیو آگے بڑے گروپ میں شیئرکریں گے اور یہ احتجاج تین روز تک جاری رہے گا۔ انہوں ںے ایم این ایز کو ہدایت دی ہے کہ شام کو اس پوائنٹ پر آپ کو ایکٹویٹی کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں