بہتر ہے نئی حکومت اہم تعیناتی کرے، پرویزالٰہی ایف آئی آر کے معاملے پر بے بس ہیں، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے حق میں بہتر ہے کہ نئی آنے والی حکومت ہی اہم تعیناتی کرے، پرویز الہٰی ہمارے ووٹوں سے وزیراعلیٰ بنے ہیں لیکن ایف آئی آر کے معاملے پر بے بس ہیں۔

عامرڈوگر کی مبینہ لیک آڈیو، ایم این ایز کو احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور سڑکیں بلاک کرنیکی ہدایات

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، لانگ مارچ میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کمیشن کا انتظار کر رہے ہیں، ٹی اوآر کے معاملات چیف جسٹس کو ہی بنانے چاہئیں، لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کے بعدعمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں، ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قانون کی حکمرانی ہو۔

عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی اور کہتے ہیں کسی اور کو لگا دیں، میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، یہ جدوجہد ہے جو جاری رہے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے استفسار کیا کہ عمران خان سے بڑی قربانی کس نے دی ہے؟ اپنا خون تک بہا دیا ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔

عمران خان نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو بھی ایکٹنگ میں پیچھے چھوڑ دیا، فضل الرحمان

پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ آپ قومی اور سندھ اسمبلی توڑیں، ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دیں گے۔


متعلقہ خبریں