پولیس کے پاس نہیں، ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی ایئر کرافٹ گن پولیس کے پاس نہیں ہے مگر ڈاکوؤں کے پاس ہے، جو ہتھیار ان کے پاس ہیں وہ یہاں سے نہیں بلکہ باہر آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے ڈاکووں کیلئے بجٹ مانگ لیا

سید مراد علی شاہ نے شہید ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس افسران شہید ہوئے ہیںجس پر دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 7 سال قبل شاہراہوں پر پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں سفر ہوتا تھا لیکن اس وقت سندھ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جو نو گو ایریا کہا جاسکے۔ انہوں ںے کہا کہ گھوٹکی کشمور اور شکار پور کے علاقے مشکل علاقے ہیں، مغوی نوجوانوں کی بازیابی کیلئے آپریشن میں شہادتیں ہوئی ہیں لیکن یہاں بھی امن قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کو یہی ٹاسک دیا ہے کہ اسلحے کی رسد ختم کی جائے، جدید اسلحے کی خریداری کیلئے ساڑھے تین ارب کی منظوری دی ہے۔

پی پی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ گھوٹکی ضلع میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے، گھوٹکی میں مزید تھانوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی سکھر، سینیٹر مہتاب مہر،ایم این اے نعمان اسماعیل، کمشنراور ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی جب کہ راونتی واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی گھوٹکی نے بریفنگ دی۔

سندھ:کچے میں آپریشن کیلئے رینجرز اور فوج کی فوری مدد نہ لینے کافیصلہ

اعلیٰ سطحی اجلاس میں شہید پولیس افسران و اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی جب کہ سید مراد علی شاہ نے علاقےمیں مزید پولیس پکٹس قائم کرنے اور پولیس کی نفری بڑھانے کے احکامات دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس ورک کو بڑھایا جائے، آئندہ جو بھی آپریشن ہو وہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیا جائے، کچے کے علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیرنو کی جائے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچےمیں تعینات اہلکاروں کو کچا الاؤنس دینے کیلئے آئی جی سندھ پروپوزل بھیجیں، مجھے کچے میں مکمل امن چاہیے، جو بھی بجٹ درکار ہو گا وہ حکومت سندھ فراہم کرے گی۔

ڈاکوؤں اور لٹیروں کو کھلی چھوٹ ہے، حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کرے، حافظ نعیم الرحمان

سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت رکھی جائے، مجھے پولیس افسران و اہلکاروں کو شہید کرنے والے ڈاکو سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں