پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم


ورلڈ کپ جیتنے والہ نہ سہی مگر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے 5 سیمی فائنل کھیلے، دو میں سیمی فائنلز میں پاکستان کو جیت جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان 2007 سے 2021 تک کے سفر میں نہ صرف ایک بار ورلڈ چیمپئن بنا بلکہ 6 بار فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی قومی ٹیم کے پاس ہے جو 2021 تک 5 عالمی کپ کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان اگر سیمی فائنل جیت جاتی ہے تو تیسری بار فائنل کھیلنے والی بھی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ پاکستان نے اس سے قبل دو ہزار سات، دو ہزار نو، دو ہزار دس، دو ہزار بارہ اور دو ہزار اکیس کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

جب کہ 2014 اور 2016 میں ٹیم دوسرے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزاور سری لنکا نے 4،4 جب کہ جنوبی افریقا نے 2 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے۔


متعلقہ خبریں