لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند


اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردئیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔


متعلقہ خبریں