لانگ مارچ میں وزیر آباد سے شرکت کروں گا، اسد عمر

لانگ مارچ میں وزیر آباد سے شرکت کروں گا، اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں وزیرآباد سے شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کروں گا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شیڈول میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ میں فیصل آباد سے مارچ لیڈ کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جنوبی اضلاع سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور کریں گے۔

عمران خان لانگ مارچ سے روزآنہ آن لائن خطاب کریں گے، یاسمین راشد

اسد عمر کے مطابق مالاکنڈ ریجن سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مراد سعید مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ پشاور اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔


متعلقہ خبریں