ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے، شرجیل میمن: اداروں کیساتھ ہیں، خواجہ اظہار

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں گے، شرجیل میمن: اداروں کیساتھ ہیں، خواجہ اظہار

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، ہماری تمام توجہ اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے، صوبے کے 20 فیصد علاقوں میں سیلاب کا پانی جمع ہے۔

لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند

پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کررہی ہے، اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے دنیا کی توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانے کیلئے احتجاج شروع کیا، عمران خان کو ٹیلی تھون کے ذریعے ملنے والی رقم سوشل میڈیا پر استعمال کی جارہی ہے۔

امین الحق کی اسحاق ڈار کو وارننگ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اس موقع پر کہا کہ اختلافات کے باوجود ہم ایک ساتھ ہیں، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا سیاست نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، لوگوں کو ورغلا کر اکسایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب کو نہیں پولیس کی وردی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جھانسے میں آنے والے چند سو افراد سے درخواست ہے کہ کراچی کا امن خراب نہ کریں، کراچی شہر کو تشدد کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے، حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ پر تشدد احتجاج ہو تو اسے روکا جائے، کراچی میں امن کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں دی گئی ہیں، ہمیں سیلاب متاثرین کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی دونوں سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔

پولیس کے پاس نہیں، ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

میڈیا بریفنگ میں خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے معاہدہ ہے اور اس پر بات ہو رہی ہے، چند دنوں میں متفقہ مؤقف پر پہنچ کر عوام کو خوشخبری دیں گے، چاہتےہیں کراچی سے کشمور تک سندھ کا بلدیاتی نظام ایک ہو، کراچی میں ایم کیوایم کے ایڈمنسٹریٹر سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے، جو ایڈمنسٹریٹر کارکردگی نہیں دکھائے گا ایم کیو ایم اسے ہٹانے کا مطالبہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں