جو حالات ہیں آپ مارشل لا کو بھول جائیں گے، مرضی کی ایف آئی آر نہیں مانتے، شبلی فراز


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف آئی آر درج کرانا کسی بھی متاثرہ شخص کا قانونی حق ہے، وہ ایف آئی آر ہمیں قابل قبول نہیں جس میں تبدیلی کی جائے۔

یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو، خواجہ آصف

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے حملے سے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ہیں، مرضی کی ایف آئی آر کو ہم نہیں مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اقلیت کی حکومت ہو وہاں آمریت ہی ہوتی ہے، موجودہ جو حالات ہیں آپ مارشل لا کو بھول جائیں گے، ملک اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

ہمارے نامزد نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں، فواد چودھری

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف کے تمام اثاثے اور فیملی باہر ہے، نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے کیسز معاف کروا دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں