عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج


 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات لگائیں گئیں ہیں جب کہ گرفتار ملزم نوید کو  مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔

دوسری جانب اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر پر تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے، ہمارے نامزد 3 نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ایسی ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں