عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال کو ملک کی بدقسمتی قرار دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو جس نہج پر لا کھڑا کیا تھا تو کیا اپوزیشن مزید انتظار کرتی؟

یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو، خواجہ آصف

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ڈیزاسٹر کی صورتحال پر تھا، 2018 میں آنے والے لوگوں نے ملک کو تہس نہس کر دیا تھا، یہاں پاکستان کے مفادات کو ایک طرف رکھ کر سیاست ہوتی ہے، خود کو ہی سب کچھ سمجھنا عمران خان کی سوچ ہے جسے وہ بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے ہوئے وعدوں کو ہم پورا کر رہے ہیں، مشکل فیصلہ تھا کہ ریاست بچانی ہے یا سیاست کرنی ہے؟ اگر سیاست کرنی ہوتی تو نواز شریف کے پاس لائنیں لگی ہوتیں۔

ہمارے نامزد نام شامل نہیں تو ایف آئی آر قبول نہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے سی پیک میں چین کی سرمایہ کاری نہیں قرضے ہیں، میں نے سی پیک کی کوئی تفصیل شیئر نہیں کی جب کہ جب یہ آئی ایم ایف گئے تو انہیں سی پیک کی تفصیلات دینا پڑیں،۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی تشخص کو نقصان پہنچایا جائے تو ملک وہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں آج ہے، یہ باہر جا کر بتاتے تھے کہ ہم چور ہیں، اس صورتحال میں کوئی بے وقوف ہی آکر سرمایہ کاری کرے گا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

سینیٹر اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، جو بارودی سرنگیں بچھائی گئیں ان کا بوجھ اتحادی حکومت پر آیا، انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کیں، پہلے کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا یہ الیکشن جیتے گا۔


متعلقہ خبریں