ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد مارا گیا


خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اہم دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔ دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ:ایف آئی آر سپریم کورٹ میں جمع،پراسیکیوشن کمیٹی قائم

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی سلیم خان وطن پر قربان ہو گیا۔ شہید سپاہی سلیم خان کا تعلق صوابی کے علاقے ٹوپی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں