سیمی فائنل سے پہلے ٹیم کو ملاآرام ، بابر کی گھنٹوں پریکٹس

babar-azam

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کئی گھنٹے تنہا پریکٹس کرتے رہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ جہاں  قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جانے پر بے پناہ خوش ہیں وہیں فینز نے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کی بہترین کارکردگی کی امیدیں بھی لگا رکھیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم

ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے آرام کو ترجیج دی جبکہ کپتان بابراعظم سڈنی میں کئی گھنٹے تک تنہا پریکٹس کرتے رہے۔

بابر اعظم کی پریکٹس کے دوران ان کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ان کا ساتھ دیا اورانکی کمزوریوں پر کام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں