عمران خان کی طبیعت پوچھنے گیا تھا، ایف آئی آر پر بات نہیں ہوئی، اعتزاز احسن

عمران خان کی طبیعت پوچھنے گیا تھا، ایف آئی آر پر بات نہیں ہوئی، اعتزاز احسن

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبیعت کے بارے میں پوچھنے گیا تھا۔

اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہترہے، وہ میرے ہمسائے ہیں اس حوالے سے بات ضرور ہوئی ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ایف آئی آر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا، اعتزاز احسن

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ  اعتزاز احسن کو17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی کیونکہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے۔

عمران خان میرے دوست ہیں، مگر پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے، اعتزاز احسن

عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے، اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر تے تھے، وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں