بارات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، باراتی اسپتال پہنچ گئے، متاثرین میں دولہا بھی شامل

بارات پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، باراتی اسپتال پہنچ گئے، متاثرین میں دولہا بھی شامل

سرائے عالمگیر: دلہن لینے کے لیے آنے والی بارات کے شرکا اس وقت اسپتال پہنچ گئے جب ان پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔

جہلم: دولہا کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، دلہن خواجہ سرا نکلی

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے ہیں، متاثرین میں دولہا بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں نے بارات پر اس وقت حملہ کیا جب ایک بچے نے شہید کی مکھیوں کے چھتے پر پتھر پھینک دیا۔

گٹکا کھانا دولہے کو مہنگا پڑ گیا: دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے باراتیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں