وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار

وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی عہدے پر مزید رہنے سے معذرت

ذمہ دار ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو خدمات جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چپقلش کے باعث مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وفاقی اور پنجاب حکومتیں آمنے سامنے: پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب کے درمیان بھی تنازع

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باقاعدہ خط بھی لکھا تھا جس میں مزید موجودہ حیثیت میں کام نہ کرنے کا کہا تھا۔


متعلقہ خبریں