وزیراعظم کا دورہ مکمل: عالمی رہنماؤں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تعاون کی دعوت، اعلامیہ


شرم الشیخ: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کی دعوت دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے دو روزہ دورہ مصر کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ: وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعطم نے دو روزہ دورے کے دوران نے کئی اعلیٰ سطح کی تقاریب میں شرکت کی، دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات چیت کی۔

اس دورے میں میاں شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، وزیر برائے اطلاعات و نشریات، سید طارق فاطمی، سید فہد حسین اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی  تھے۔

اعلامیے کے تحت وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کی پائیداری پر گول میز مباحثے کی صدارت کی، مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی، پاکستان کے قومی نقطہ نظر کو مضبوطی کے ساتھ پیش کیا۔

حملے کے بعد ذہنی طور پر زیادہ مضبو ہو گیا، قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے لوگ طاقتور ہیں، عمران خان

وزیر اعظم نے حکومت کے بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کا ذکر کیا،عالمی رہنماؤں کوپاکستان کی تعمیروترقی اوربحالی کی کوششوں میں تعاون کی دعوت دی۔

اعلامیے کے تحت وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں۔

حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے، صدر راضی نہیں ہوتا تو قائم مقام صدر آجائیگا، وزیر داخلہ

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم نے دورے کے دوران کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ رسمی اور غیر رسمی بات چیت کی، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں