قومی ٹیم کی فتح، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر رہنماؤں کی مبارکباد


اسلام آباد: قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیتنے پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے بہترین کھیل پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے دیگر سربراہان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آئے یا انگلینڈ، ہم تیار ہیں، پاکستان فائنل میں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں