ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا 17 کروڑ پکا


قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ہی 8 لاکھ ڈالرز یعنی 17 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی پکی کر لی۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 56 لاکھ ڈالرز کی کل انعامی رقم مختص کی ہے جس میں ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالرز حاصل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں