حکومت کا سود سے متعلق شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان

پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں، یہ میرا ایمان ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سود سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلےکے خلاف اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

سودی نظام سے متعلق کیس: سماعت اگلے سال تک ملتوی کرنے کی اسٹیٹ بینک کی استدعا مسترد

یہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سودی معیشت پر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیا تھا جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سودی نظام کا خاتمہ آئینی تقاضا ہے، چیف جسٹس شریعت کورٹ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں