پی ٹی آئی اجلاس: مارچ کل وزیرآباد میں حملے کے مقام سے دوبارہ شروع کیا جائے گا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مارچ کل وزیرآباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے مقام سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہورمیں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےلانگ مارچ پر حملے کی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ ایک سے زائد حملہ آوروں نےمارچ کی قیادت کے دوران عمران خان کو نشانہ بنایا، حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کے خول حاصل کرلئے گئے ہیں۔

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حملے کی جگہ سے جمع کیا گیا مواد فرانزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

اجلاس میں سینئر قائدین نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔


متعلقہ خبریں