عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، ملک چلانا ہے تو مل کر کام کرنا پڑیگا، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، اداروں کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے۔

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

انہوں ںے کہا کہ آئین کے مطابق نگران حکومت صرف تین ماہ کیلئے آسکتی ہے، آئین کے اندر رہتے ہوئے 90 دن کے اندرانتخابات کرانے ضروری ہوتے ہیں۔

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ: وزیراعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے خط

فواد چودھری نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ ہم صرف انتخابات چاہتے ہیں، پاکستان میں  سیاسی اسحکام ضروری ہے، اگر ملک چلانا ہے تو دوبارہ مل کر کام کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں