راولپنڈی میں تیسرے دن بھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان

school

2024 نیاتعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ امتحانات کب ہونگے؟ شیڈول جاری


راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر راولپندی نے کل تیسرے دن بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ بروز جمعرات تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے موجودہ  ملکی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت منگل اور بدھ کو بھی راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے ہیں۔

راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کیخلاف بینرز لگ گئے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں بند رہیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور آمد ورفت میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں