ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان


پاکستان 13 سال بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے، لیکن فائنل میچ  بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی سی سی رولز کے مطابق  سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی :نیوزی لینڈ اور پاکستان میں کس کا پلڑا بھاری ؟

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی  میچ کمل تصور کیا جاتا ہے،  بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا۔

اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ایڈیلیڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔


متعلقہ خبریں