پاکستان کا فائنل میں مقابلہ کون کرے گا ؟


پاکستان سے سیمی فائنل کون کھیلے گا ؟ بھارت یا پھر انگلینڈ ؟ دوسرا ہائی وولٹیج سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کا خواب دل میں سجائے سڈنی سے میلبرن چلی گئی ہے، لیکن بھارت اور انگلینڈ آج 1 بجے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے اور فائنل میں اپنی جگہ بنانے میدان میں اتریں گی۔

سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلینڈ ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جبکہ بھارت گروپ ون میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھی۔

انگلینڈ نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی، ایک ہارا اور ایک کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

پاکستان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تیس سال بعد پھر فائنل کھیلے گا، انیس سو بانوے میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

کرک انفو کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ٹاس ہارنے والی ٹیم ہی میچ کی فاتح قرار پائی ہے۔

پاکستان اور آج کی فاتح ٹیمیں اتوار 13 نومبر یعنی اتوار کو آپس میں ٹکرائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں